کینٹ بورڈ کے سوئمنگ پول میں ہری پور کا رہائشی ایبٹ آباد یونیورسٹی کا طالبعلم ڈوب کر جاں بحق

ایبٹ آباد: کینٹ بورڈ کے سوئمنگ پول میں ہری پور کا رہائشی ایبٹ آباد یونیورسٹی کا طالبعلم ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ہے جس کی نعش کو بینظیر شہید ٹیچنگ ہسپتال ہسپتال میں منتقل کر دی گئی ہے اور تھانہ کینٹ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے ہری پور کھلابٹ بٹ کا رہائشی نوجوان شاہد ولد عبدالمالک جمعرات کے روز کینٹ بورڈ کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کینٹ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے بینظیر شہید ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا اور واقعہ کی مذید تفتیش شروع کر دی ہے متوفی شاہد ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا طالبعلم تھا

CBA Swimming pool

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں