چیئرمین واپڈا ہائیڈرو یونین ہزارہ جمیل اختر تنولی نے11 مئی کو یوم مطالبات منانے کا اعلان

ایبٹ آباد : چیئرمین واپڈا ہائیڈرو یونین ہزارہ جمیل اختر تنولی نے11 مئی کو یوم مطالبات منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ واپڈا پیسکو ھزارہ کے ورکرز بونس کی ادائیگی کے لیے احتجاج کریں گے ،انہوں نے بونس ٹی اے اف ڈے میڈیکل کے بقایا جات عید الفطر سے قبل ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے،اورتنخواوں میں مہنگائی کے حساب سے 100 فیصدی اضافہ ایڈھاک الاؤنس کی ایڈ جسمنٹ کر کے نئے سکیل اور ھاؤس رینٹ میں اصافہ کیا جائے،انہوں نے کہا کہ صوبائی محکمہ جات کے کلرکوں کی طرح مرکزی محکموں کے کلرکوں کے اسکیلوں میں اضافہ کیا جائے اورتضاد ختم کیا جائے۔ انہوں نےمیٹر ریڈرز اورلائن سٹاف کے اسکیلوں میں اضافہ کرنے اور حادثات سے بچاؤ کےلئے جدید ٹی اینڈ پی دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے پیسکو ھزارہ میں 75 فیصد خالی پوسٹوں پر ملازمین کے بچوں کو فوری بھرتی کر کے پیسکو کو تبائی سے بچانے کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں