چلاس: درہ بابوسر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھل گیا۔

چلاس: درہ بابوسر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھل گیا۔
ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد کے خصوصی احکامات کی روشنی میں رستم ایسوسی ایٹ کمپنی نے بابوسر روڈ پر سے برف ہٹاکر بابوسر ٹاپ تک سڑک کو ٹریفک کیلئے بحال کر دیا ہے۔
منیجر رستم ایسوسی ایٹ کمپنی بلال نے میڈیا کو بتایا کہ چلاس کی طرف سے بابوسر ٹاپ تک روڈ پر سے برف ہٹا دی گئی ہے جبکہ کاغان کی طرف سے جھلکھڈ تک روڈ کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔
ہزارہ ڈویژن اور گلگت بلتستان کے سنگم پر واقع سطح سمندر سے تقریباں 13 ہزار 7 سو فٹ کی بلندی بلندی پر واقع بابو سر ٹاپ کھلتے ہی سیاحوں کی بڑی تعداد بابوسر ٹاپ پہنچ گئی ہے۔
منیجر آر اے ڈی سی کے مطابق بابوسر ٹاپ پر برف ہٹانے کا کام مکمل کر کے شاہراہ کو بحال کردیا گیا ہے جبکہ بابوسر ناران روڈ کی بحالی کے لئے برف ہٹانے کا عمل جاری ہے۔

Chalas Babasar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں