وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت فارن فنڈڈ پروگرامز سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت فارن فنڈڈ پروگرامز سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس۔

وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب کے علاوہ متعلقہ صوبائی وزراء، اعلی وفاقی و صوبائی حکام کی شرکت۔
فارن فنڈڈ پروگرام کے تحت صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق مختلف امور کا جائزہ۔
اگلے دو سالوں کے دوران فارن فنڈڈ پروگرام کے تحت صوبے میں معاشی بحالی، روزگار کے مواقع، غربت کے خاتمے اور مواصلات کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر اتفاق۔
اگلے دو سالوں کے اندر پانچ ہزار کلومیٹر تک فارمز ٹو مارکیٹ روڈز کے منصوبے شروع کئے جائیں گے۔
آبپاشی کے نظام کو بہتر بنانے اور نہروں کی تعمیر کے منصوبے بھی شروع کئے جائیں گے۔
سبزیوں اور پھلوں کے لئے کولڈ اسٹوریج بھی تعمیر کئے جائیں گے۔
غربت کے خاتمے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے چھوٹے کاروبار کرنے والوں کو قرضے دئے جائیں گے۔
شہری اور دیہی علاقوں میں پینے کے پانی کے نظام کی بہتری کے لئے بھی منصوبے شروع کئے جائیں گے۔
صوبائی حکومت ان شعبوں میں قابل عمل منصوبوں کی نشاندہی کرے گی مزید پیشرفت کے لئے اقتصادی امور ڈویژن کو ارسال کرے گی۔
ضم اضلاع میں سیاحت کے فروع اور پن بجلی گھروں کے منصوبوں پر خاص توجہ دی جائے گی۔
ضم اضلاع میں بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے بڑا منصوبہ شروع کیا جائے گا۔
صوبے کے گنجان آباد اضلاع میں بہتر شہری سہولیات اور خدمات کی فراہمی کے لئے سٹیز امپرومنٹ پراجیکٹس شروع کئے جائیں گے۔
ان مجوزہ منصوبوں پر عملی پیشرفت کو یقینی بنانے کے لئے اقتصادی امور ڈویژن اور صوبائی حکومت کے متعلقہ حکام ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ۔
اس مہینے کے آخر تک خیبر پختونخوا میں ڈونر فنڈڈ منصوبوں سے متعلق ڈونر کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ۔
ڈونر فنڈڈ پروگرامز کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں مقررہ مدت کے اندر تکمیل کو یقینی بنایا جائے، وزیر اعلی کی ہدایت
نئے منصوبوں پر عملی پیشرفت کے لئے حقیقت پسندانہ ٹائم لائینز مقرر کئے جائیں، محمود خان
بعض منصوبوں پر پیشرفت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے وفاقی اور صوبائی محکموں کی سطح پر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں، وزیراعلی

Chief Minister KPK meeting

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں