وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کا اجلاس۔ 8 مئی تا 16 مئی لاک ڈاون پر عملدرآمد کو ہر لحاظ سے یقینی بنانے کا فیصلہ۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کا اجلاس۔
متعلقہ صوبائی وزراء، کور کمانڈر پشاور، چیف سیکرٹری اور آئی جی پی کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام کی شرکت۔
8 مئی سے 16 مئی تک لاک ڈاون کے حوالے سے این سی او سی کے فیصلے پر عملدرآمد کے لئے لائحہ عمل غورو خوص۔
8 مئی تا 16 مئی لاک ڈاون پر عملدرآمد کو ہر لحاظ سے یقینی بنانے کا فیصلہ۔
این سی او سی کی طرف سے دی گئی چند مخصوص استثناء کے علاوہ تمام کاروبار اور سرگرمیاں بندھ رہیں گی، اجلاس میں فیصلہ
عید پر اپنے گھروں کو جانے والوں کی سہولت کے لئے آنے والے ہفتہ اتوار کے دن پبلک ٹرانسپورٹ کھلی رہے گی، فیصلہ
لاک ڈاون کے دوران صوبہ بھر میں سیاحتی مقامات مکمل طور پر بندھ رہیں گی۔
لاک ڈاون کے دوران سیاحتی مقامات کی طرف جانے والوں کو واپس بھیجنے کے علاوہ ان سے جرمانہ بھی وصول کیا جائے گا۔
لاک ڈاون کے دوران کارگو ٹریفک اور کاروباری ترسیل کھلی رہے گی۔
جمعتہ الوداع اور نماز عید کی اجتماعات کے لئے ایس او پیز جاری کردی گئیں ہیں، اجلاس کو بریفنگ
ان ایس او پیز پر سختی عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا، اجلاس میں فیصلہ
لاک ڈاون کے دوران روزمرہ اشیاء کی فراہمی اور دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، بریفنگ
اجلاس کو کورونا کی تازہ صورتحال، ہسپتالوں کی استعداد، کورونا ویکسینیشن اور دیگر امور پر بھی بریفنگ۔
سمارٹ لاک ڈاون اور دیگر حکومتی اقدامات کے نتیجے میں پچھلے دو ہفتوں کے دوران صوبے میں وبا کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے، بریفنگ

ابھی تک ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کی کورونا ویکسینیشن کی جاچکی ہے، بریفنگ
روزانہ کی بنیادوں پر 25 ہزار سے زائد افراد کی کورونا ویکسینیشن کی جارہی ہے، بریفنگ
اگلے مہینے تک روزانہ 60 ہزار افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، بریفنگ
عیدالفطر کے موقع پر کورونا وبا کے بڑے پیمانے پر پھیلاو کا خدشہ ہے، وزیر اعلی محمود خان
عید پر ہماری معمولی سی غفلت اور کوتاہی ہمیں کسی بڑے مسئلے سے دوچار کر سکتی ہے، محمود خان
عید کے دوران احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر عملدرآمد کی سخت ضرورت ہے، وزیراعلی
عوام عید سادگی سے منائیں اور عید کی چھٹیاں اپنے گھروں پر منائیں، محمود خان
سیاسی قائدین اور منتخب عوامی نمائندے عید پر اپنے حجروں میں عوام سے عید ملنے اور دیگر اجتماعات سے گریز کریں، وزیر اعلی کی اپیل

chief minister KPK

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں