ایبٹ آباد سٹی پولیس کی کاروائی گھروں میں گھس کے چوریاں کرنے والی تین رکنی خاتون گروہ مرد رکن سمیت گرفتار

ایبٹ آباد سٹی پولیس کی کاروائی گھروں میں گھس کے چوریاں کرنے والی تین رکنی خاتون گروہ مرد رکن سمیت گرفتار ، مال مسروقہ سونا اور وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد
ایبٹ آباد پولیس تھانہ سٹی نے کاروائی کرتے ہوئے ٹھنڈا میرا کے مقام سے امجد نورانی ولد طلحہ نورانی کے گھر میں گھس کے چوری کرنے والی تین خواتین رابعہ دختر گل خیر ، ثناء دختر شکیل خان ، سنیا دختر عبداللہ ساکنان پشاور اور ایک مرد جان عالم ولد یعقوب سکنہ نوشہرہ کو گرفتار کر کے تھانہ سٹی میں زیر دفعہ 380/34 کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کر لیا گیا ملزمان خواتین گھروں میں گھس کے خواتین کو ورغلا کے سونا اور نقدی قبضہ میں کرتی جبکہ گرفتار ڈرائیور جو ان خواتین گروہ کا رکن ہے بزریعہ رینٹ کی گاڑی خواتین کو وقوعہ میں معاونت فراہم کرتا ، سٹی پولیس نے گرفتار ملزمان سے سونا اور گاڑی موٹر کار برآمد کرتے ہوئے مزید تفتیش کا آغاذ کر دیا ہے اہم انکشافات متوقع ہیں ۔

City Police arrested Theft Group

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں