وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبے میں 15ستمبر 2021ءکو مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبے میں 15ستمبر 2021ءکو مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کر دیا۔جس کی صوبائی کابینہ نے توثیق کی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ حکومت اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کیلئے پر عزم ہے اور یہ امر اس بات کا بین ثبوت ہے کہ حکومت عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے کس حد تک سنجیدہ ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے عوام کے بہترمفاد میں متعدد قوانین بنائے ہیں جس پر من و عن عمل درآمد کو یقینی بنانے کی اشد ضرورت ہے ۔اُنہوں نے ہدایت کی ہے کہ وزراءاور انتظامی سیکرٹریز اپنے اپنے محکموں کے قوانین پر عمل درآمد کو ہر لحاظ سے یقینی بنائیں اور کابینہ کو اس سلسلے میں رپورٹ پیش کریں۔صوبائی کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت بدھ کے روزسول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہواجس میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔اجلا س میں صوبائی وزرائ، مشیر، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری،اور انتظامی سیکرٹریز نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں