خیبرپختونخوا حکومت کا ای گورننس سسٹم کی طرف ایک اور انقلابی قدم. صوبائی حکومت نے سمری آٹو میشن سسٹم (ای سمری سسٹم) متعارف کرا دیا۔

خیبرپختونخوا حکومت کا ای گورننس سسٹم کی طرف ایک اور انقلابی قدم. صوبائی حکومت نے سمری آٹو میشن سسٹم (ای سمری سسٹم) متعارف کرا دیا۔
وزیراعلی محمود خان نے ای سمری سسٹم کا باضابطہ اجراء کیا۔ ای سمری سسٹم وفاق سمیت کسی بھی صوبائی حکومت نے تاحال متعارف نہیں کرایا۔
خیبرپختونخوا ای سمری سسٹم متعارف کروانے والا ملک کا پہلا صوبہ بن گیا۔
سمری کی تخلیق، پراسس،منظوری اور ریویو سمیت تمام امور آٹو میشن سسٹم کے تحت ہوں گے۔ اس مقصد کے لیے ایک مخصوص موبائل ایپ بھی تیار کی گئی ہے۔
سسٹم میں ایپ کے ذریعے ڈیجیٹل سگنیچر کی سہولت موجود ہے۔
کیو آر کوڈ، سمری،نوٹ اور پیرا مینجمنٹ، الرٹس،نوٹیفکیشن، آڈیو ویڈیو ہائی لائٹس وغیرہ سسٹم کے اہم فیچرز ہیں۔ کسی بھی سطح پر سمری پراسس میں تاخیر کی صورت میں خود کار طریقے سے الرٹ جاری ہو جائے گا۔
وزیراعلی کی ای سمری سسٹم پر مؤثر طریقے سے عملدرآمد یقینی کی ہدایت
ای سمری سسٹم کے اجراء کا مقصد سرکاری امور کی تیز رفتار انجام دہی ہے، وزیراعلی
اس سسٹم کے اجراء سے وقت کی بچت ہوگی اور سمریوں کا معیار بھی بہتر ہو گا۔ م
ای سمری سسٹم کا اجراء صوبائی حکومت کی ای گورننس حکمت عملی کے تحت اقدامات کا تسلسل ہے۔
صوبائی حکومت ای ٹینڈرنگ،ای بلنگ، ای بڈنگ اور ای پیمنٹ جیسے اصلاحات پہلے سے متعارف کرا چکی ہے۔

CM Mehmood Khan inaugurating the E Governance System

#CMKPK

#MehmoodKhan

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں