وزیر اعلی خیبر پختون خواہ محمود خان کا دورہ کاغان ناران

وزیر اعلی خیبر پختون خواہ محمود خان کا دورہ کاغان ناران کے موقع پر سابق صدر پاکستان تحریک انصاف نقیب اللہ خان ‘ سابق ڈسٹرکٹ ناظم سردار شیر بہادر سے وزیر اعلی محمود خان کا وادی کاغان مانسہرہ آمد

وزیر اعلی محمود خان نے شوگران میں سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر کے تین مختلف منصوبوں کا افتتاح کردیا۔ ان سڑکوں میں شوگران، گھنول پابرنگ اور مانور ویلی روڈز شامل ہیں ۔

▪ان سڑکوں کی مجموعی لمبائی 35 کلومیٹر ہے۔ ان سڑکوں کی تعمیر پر 14 کروڑ سے زائد کی لاگت آئے گی۔
▪ سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر سے علاقے میں سیاحت کو فروغ ملے گا، مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے، محمود خان
▪صوبائی حکومت وزیر اعظم عمران کے وژن کے مطابق سیاحت کے فروغ کےلئے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھا رہی ہے، وزیر اعلی
▪نئے بجٹ میں ہزارہ کے مختلف سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر کے لئے 2400 ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے، کائیٹ پراجیکٹ کے تحت سیاحتی مقامات کے لئے 370 کلومیٹر روڈ انفراسٹرکچر تیار کیا جا ریا ہے،
اس موقع پر وزیر اعلی محمود خان کا کہنا تھا کہ

▪ کورونا کی مشکل صورتحال کے باوجود صوبے میں ترقی کا سفر جاری رکھیں گے، ہزارہ ڈویژن میں سیاحت کو فروغ دے کر علاقے کی تقدیر بدل دیں گے
▪صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لئے ٹوارزم اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،نئے ٹورازم زونز قائم کئے جا رہے ہیں
▪ کورونا صورتحال سے دیگر شعبوں کی طرح سیاحت کا شعبہ بھی بری طرح متاثر ہوا ہے، سیاحت کے شعبے کو کھولنے کے لئے ایس او پیز تیار کئے گئے ہیں
▪ عید الاضحی کے بعد وفاق اور دیگر صوبوں کی مشاورت سے سیاحت کے شعبے کو کھولنے پر کام کر رہے ہیں
▪کورونا وبا کی وجہ سے صوبائی حکومت کو 53 ارب روپے کان بجٹ خسارہ ہوا، محمود خان
▪ بی آر ٹی، مالم جبہ سکائی ریزورٹ، بلین ٹری، سوات موٹروے وے صوبائی حکومت کے فلیگ شپ منصوبے ہیں، صوبائی حکومت کے تمام منصوبے ہر قسم کی کرپشن سے پاک ہیں، ہم متعلقہ تحقیقاتی اداروں کو ان منصوبوں کی تحقیقات کی دعوت دیتے ہیں، محمود خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں