کمشنر ہزارہ سید ظہیراسلام کا ایبٹ آباد پریس کلب میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب

ایبٹ آباد,کمشنر ہزارہ سید ظہیر اسلام نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد کی تعمیر ترقی کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے جس سے مستقبل میں تبدیلی نظر آئے گی،انٹر چینج ،شہر میں نکاسی آب ،مین شاہراہ کی پختگی،جنرل بس سٹینڈ کی منتقلی، سمیت دیگر منصوبے مکمل کئے جائیں گے،ایبٹ آباد کے باشعور تعلیم یافتہ عوام اور میڈیا نے ہمیشہ امن آمان کے قیام کے مثبت کردار ادا کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایبٹ آباد پریس کلب میں ان کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد مغیث ثناء اللہ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر خان آفریدی ،صدر پریس کلب محمد عامر شہزاد جدون،جنرل سیکرٹری راجہ محمد ہارون نے بھی خطاب کیا

اس موقع پر ڈی پی او تورغر قمر حیات خان،ایس ایس پی ٹریفک طارق خان، ایس پی جمیل احمد۔ایس پی شعبہ تفشیش اشتیاق خان بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں