شہید کانسٹیبل عمیر خان کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی

ہری پور: شہید کانسٹیبل عمیر خان کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی۔ کانسٹیبل عمیر خان آج سرائے صالح علی خان میں یوٹیلٹی سٹور پر ڈکیتی کے ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہوئے
تفصیلات کے مطابق تھانہ سرائے صالح کی حدود علی خان یوٹیلٹی سٹور پر ڈکیتی و شہریوں کو زخمی کرنے والے ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کنسٹیبل عمیر خان زخمی ہوئے بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے۔ شہید کی نماز جنازہ میں ڈی آئی جی ہزارہ میر ویس نیاز، ڈی پی او ہری پور لیفٹینٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب احمد عباسی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مسرت زمان، ضلع ہری پور کے پولیس افسران و جوانوں اور دیگر افسران و جوانوں کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات، مختلف مکاتب فکر اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔ شہید کے جسد خاکی پر افسران پولیس کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی۔اس موقع پر ہری پور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد شہید کی بلند درجات کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی۔ شہید عمیر کا جسد خاکی آبائی گاؤں کمال پورہ روانہ کردیا گیا۔
ڈی آئی جی ہزارہ نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے شہید کے محکمہ پولیس کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا

Constable Umair Khan martyred

Haripur

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں