خیبر پختونخوا کے 15 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے پرامن انعقاد کلیئے وزیر اعلی سیکرٹریٹ پشاور میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم

پشاور: خیبر پختونخوا کے 15 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے سلسلے میں وزیر اعلی سیکرٹریٹ پشاور میں ایک ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ وزیر اعلی سیکرٹریٹ نے اس سلسلے میں باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ یہ ایمرجنسی کنٹرول روم 17 دسمبر سے 20 دسمبر 2021 تک کام کرے گا، کنٹرول روم بلدیاتی انتخابات سے متعلق تمام سرگرمیوں، معلومات اور ہنگامی صورتحال کے بارے میں متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ قریبی روابط میں رہے گا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے تدارک کے لئے انتخابات کے اختتام تک تمام تر ضروری معلومات بروقت وزیر اعلی کو فراہم کرے گا۔
اعلامیہ کے مطابق وزیراعلی سیکرٹریٹ کے ڈپٹی سیکرٹری جمال الدین ایمرجنسی کنٹرول روم کے انچارج اور فوکل پرسن کے طور پر کام کریں گے۔ درجہ زیل ایمرجنسی نمبروں پر کنٹرول روم سے رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔
فون
091-111-712-713
فیکس
091-9210707
واٹس ایپ
0345-9687099

Control room for election in KPK

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں