کورونا وائرس کی تیسری لہر سے 24 گھنٹوں میں تین خواتین سیمت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے! احتیاط کریں

ایبٹ آباد:کورونا وائرس کی تیسری لہر سے 24 گھنٹوں میں تین خواتین سیمت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہرسے اموات میں تیزی سے اضافہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئےجن میں تین خواتین بھی شامل ہیں اس ضمن میں ترجمان ایوب ٹیچنگ ہسپتال ملک سیف راجپوت نے میڈیا کو بتایا ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا وائرس سے مذید چار افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جاں بحق افراد میں تین خواتین شامل ہیں جاں بحق افراد کی شناخت رقصانہ بی بی اسد خان کلثوم بی بی پروین اختر سے ہوئی ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ 63 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 15 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹرز اور نرسز اپنی جان خطرے میں ڈال کر مریضوں کا علاج کر رہے ہیں اور ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ مریضوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں

Corona Virus Update
Abbottabad

Ayub Medical Complex

Corona killed four more in Abbottabad

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں