کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد، مصنوعی مہنگائی کے کنٹرول اور ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء کی فراہمی : ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے کہا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد، مصنوعی مہنگائی کے کنٹرول اور ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء کی فراہمی یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیع ہے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پولیس کے ساتھ مل کر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔عید کے دوران ٹریفک مینجمنٹ پر خصوصی دی جاے اور ٹریفک کی روانی میں کسی قسم کا خلل پیدا نہ ہونے دیا جائے۔لوکل گورنمنٹ ویلیج سیکرٹریز کے زریعے کورونا ایس او پیز کے حوالے سے مساجد انتظامیہ اور لوگوں کو آگاہی فراہم کریں۔ عید کے موقع پر ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی ناکہ بندی کی جائے۔۔یہ ہدا یا ت انہو ں نے پیر کے روز اپنے دفتر میں حکومت خیبر پختونخواہ اور نیشنل کوآرڈیشن اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے کورونا کی تیسری لہر کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے منعقدہ اجلاس کی صدا رت کر تے ہوئے جا ری کیں۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مارکیٹس کا باقاعدگی سے معائنہ اور ایس اور پیز پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ لوگوں کو ریلیف کی فراہمی اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے قانون کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء کی فراہمی یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیع ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ انہوں نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پر زور دیا کہ مارکیٹس کے معائنے کے دوران کورونا ایس او پیزپر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور عید کے دنوں میں مارکیٹس میں ہجوم کی روک تھام کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس کے ہمراہ عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے، ٹریفک پلان اور پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس اور پیزپر عملدرآمد یقینی بنانے سے متعلق ہدایات جاری کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی ہدایات جاری کیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد نے پولیس کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے رمضان الکریم- عید کے موقع پر پولیس کی جانب سے اقدامات سے متعلق بھی ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا اورکورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ پاک افواج کے نمائندے نے بھی بریفنگ دیتے ہوئے اقدامات سے متعلق بریف کیا اور ضرورت کی صورت میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو مساجد میں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کرتے ہوئے سیکرٹری ویلیج / یونین کونسل کو مساجد انتظامیہ اور شہریوں سے بات چیت اور آگاہی کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے عید کے موقع پر لاک ڈاون، انٹر سٹی ٹریفک پر پابندی کے حوالے سے محکمہ صحت کو ریلوے سٹیشن پر کورونا کی سمپلنگ کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے ٹی ایم اے، محکمہ صحت، گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگر تمام افسران کو پولیس کے تعاون اور کوآرڈینیشن کی ہدایات جاری کرتے ہوئے عید کے موقع پر تنام انٹری پوائنٹس پر چیک پوسٹوں پر مانیٹرنگ اور سکریننگ کی ہدایات جاری کیں۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد، ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہاب محمد خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف محمد عابد، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، ٹی ایم اوز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ،نمائندہ پاکستان آرمی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور دیگرافسران نے شرکت کی۔

Corona SOPs meeting

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں