پانچ مئی سے سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

اسلام آباد: سول ایوی ایشن نے پانچ مئی سے سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

اعلامیہ کے مطابق کورونا ٹیسٹ 72گھنٹے سے زیادہ پرانہ نہ ہو ، مثبت ٹیسٹ والے افراد کو سفر کی اجازت نہیں ہو گی ، بارہ سال کی عمر کے بچوں اور معذور افراد کو کورونا ٹیسٹ کی شرط سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے ۔
عرب میڈیا کے مطابق سفری پابندیوں والےممالک سے فلائٹ کوسعودیہ میں اترنےکی اجازت نہیں ہوگی۔

سعودی عرب نے اپنے شہریوں کوبھی پاکستان آنے سے عارضی طورپر روک دیا ۔سعودی عرب کی جانب سے مجموعی طور پر 20 ممالک پر پابندیا ں عائد کی گئی ہیں جن میں فرانس، برازیل، مصر،ترکی،سویڈن ،جنوبی افریقہ،لبنان،جاپان اور اٹلی وغیرہ شامل ہیں۔

Corona test compulsory for Saudi Arabia
CAA

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں