14 اگست پر گلیات میں سیاحوں کی آمد کے پیش نظر کورونا سیمپل کولیکشن پوائنٹس کا قیام

14 اگست پر گلیات میں سیاحوں کی آمد کے پیش نظر کورونا سیمپل کولیکشن پوائنٹس کا قیام

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناءاللہ کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-III امین الحسن کا گلیات کا دورہ۔
انہوں نے محکمہ صحت کی جانب سے کورونا سے بچاو کےلیے گلیات میں تین مقامات(1) نتھیاگلی (2) باڑیاں (3) خانسپور/ ایوبیہ کا دورہ کیا اور اقدامات کا جائزہ لیا۔ محکمہ صحت کے نمائندہ ڈاکٹر شاہد نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کو بریف کیا کہ گلیات کے داخلی راستوں پر کورونا کی تشخیص کے لیے سیمپل کولیکشن سینٹرز کے قیام کا مقصد شہریوں کو سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ ایسے سیاح جن میں کورونا کی علامات ہوں، جانچ کے لیے ان کے سیمپل کیے جائیں۔ اس کے علاوہ وہ شہری جنہیں شبہ ہو کہ ان میں کورونا کی علامات ہیں تو وہ بھی محکمہ صحت کے سیمپل کولیکشن سینٹر آ کر اپنا معائنہ کروا سکتے ہیں۔

شہریوں سے گزارش ہے کہ کورونا سے بچاو کے لیے رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں اور SOPs پر عمل درآمدکو یقینی بنائیں۔ آئیں سب مل کر کورونا کو شکست دینے میں اپنا کردار ادا کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں