کورونا ویکسینیشن سینٹر جلال بابا آڈیٹوریم ایبٹ آباد کا افتتاح کر دیا گیا

کورونا ویکسینیشن سینٹر جلال بابا آڈیٹوریم ایبٹ آباد کا افتتاح
صبح 08:00 بجے تا شام 08:00 بجے ، ہفتے میں 06 دن ویکسینیشن (جمعہ کے روز سینٹر بند رہے گا)
رجسٹریشن کے لیے 1166 پر SMS کریں۔
ایبٹ آباد: تفصیلات کے مطابق کورونا سے بچاو کے لیے بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کے لیے ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد اور محکمہ صحت کے تعاون سے جلال بابا آڈیٹوریم میں ایک بڑے ویکسینیشن سینٹر کا آغاز کیا گیا ہے۔ کمشنر ہزارہ ریاض خان محسود نے آج کورونا ویکسینیشن سینٹر جلال بابا آڈیٹوریم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ میر ویس نیاز بھی انکے ہمراہ موجود رہے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے انہیں ویکسینیشن سینٹر کے بارے میں بریف کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ڈاکٹر مجتبی بھروانہ، ڈاکٹر شہزاد اقبال ڈی ایچ او، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سید آصف اقبال، ڈاکٹر حمزہ، ڈاکٹر اشفاق، ڈاکٹر یاسر اور دیگر ہیلتھ سٹاف بھی سینٹر میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ سینٹر میں ہفتہ میں 06 دن صبح 08:00 تا شام 08:00 بجے کے دوران ویکسینیشن کی فراہمی یقینی بنائی جاے گی۔ سینٹر جمعہ کے دن بند رہے گا۔
رجسٹریشن کے لیے 1166 پر SMS کریں اور جن لوگوں کو تصدیقی میسج موصول ہو وہ سینٹر تشریف لائیں اور ویکسینیشن کروائیں۔
خصوصی ویکسینیشن سینٹر میں عوا م کی سہو لت کے لئے 8 کاؤنٹر قا ئم کئے گئے ہیں

Corona Vaccine started in Jalal Baba Auditorium Abbottabad

COVID-19

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں