اہم اعلان! رمضان المبارک کے دوران کورونا ویکسینیشن اوقات کار میں تبدیلی۔

رمضان المبارک کے دوران کورونا ویکسینیشن اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ
تفڈیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو ویکسینیشن کے حوالے سے سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیع ہے۔اسی سلسلے میں ویکسینیشن کے اوقات کار تبدیل کر دیے گئے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی خصوصی ہدایات پر رمضان المبارک کے دوران ہیلتھ ورکرز اور 60 سال سے زائد کے شہریوں کے لیے کورونا ویکسینیشن اوقات کار میں تبدیلی کرتے ہوئے دن اور رات کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔ جس کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد میں دن 10 تا دوپہر 02 بجے اوررا ت 10 تا 01 بجے تک ویکسینیشن کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ٹی ڈی لورہ، ٹی ڈی حویلیاں اور ٹی ڈی بوئی میں صبح 9.30بجے تا دوپہر 01.30بجے اور رات میں 9بجے تا رات 12:00 بجے ویکسینیشن کی جا سکے گی۔ آر ایچ سی کالا پانی، خیرا گلی، خانسپور، نتھیاگلی، مہری بڈھ بینڑ، شیروان، بکوٹ اور پولیس ہسپتال میں صبح 9.30تا 1.30 ویکسینیشن کی جائے گی۔ ٹی بی سینٹر ایبٹ آباد میں صبح9 تا دوپہر 03 بجے تک ویکسینیشن کی جا سکے گی۔ شہری کسی بھی طرح کی مشکلات یا معلومات کے حصول کے لیے ہیلپ لائن نمبر 1166 پر رابطہ کر سکتے ہیں

Corona vaccine updates in Abbottabad

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں