اومی کرون سامنے آنے پر شہریوں کو ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کورونا کی نئی قسم ‘ اومی کرون’ سامنے آنے پر شہریوں کو ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق کورونا وائرس کی بوسٹر ڈوز مرحلہ وار لگائی جائے گی۔پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکز کو ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی۔جس کے بعد 50 سال سے زائد کم قوت مدافعت والے افراد کو بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی۔ بوسٹر ڈوز کے لیے ویکیسن کا انتخاب شہری اپنی مرضی سے کرسکیں گے۔پاکستان سے قبل دیگر متعدد ممالک بھی کورونا کی نئی قسم سے نپٹنے کے لیے بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔

Corona Virus booster

COVID-19 Booster

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں