ڈاکٹر راحیل شہزاد نے خبردار کر دیا ! ایبٹ آباد میں کورونا وائرس کی تیسری لہر میں پھیلاؤ بڑھ رہا ہے

ایبٹ آباد (ہندکو ٹی وی) خیبر پختون پراونشل ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے نائب صدر ڈاکٹر راحیل شہزاد نے خبردار کیا ہے کہ ایبٹ آباد میں کورونا وائرس کی تیسری لہر میں پھیلاؤ بڑھ رہا ہے ،وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ تشویش ناک ہے ،صوبائی حکومت کی جانب سے صوبے کے دس اضلاع میں تعلیمی اداروں کو بند کیا گیا ہے لیکن ایبٹ آباد میں ضلعی انتظامیہ نے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے ہیں ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا کے باقی حساس اضلاع کی طرح ایبٹ آباد میں بھی سب سے زیادہ کرونا پھیل رہا ہے،ایوب میڈیکل کمپلیکس کے آئی سی یو میں 11اور کورونا وارڈ میں بھی 6 مریض داخل ہیں ، یہ دیکھتے ہوئے ہمیں حکومتی رپورٹنگ سسٹم پر شک ہوتا ہے.ضلعی انتظامیہ یہاں اختیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کر وائے ،ورنہ نقصان ہم سب کا ہوگا، یہاں ہسپتالوں میں جگہ کم پڑ جائے گی.ڈاکٹر راحیل شہزاد کا کہنا تھا کورونا کی تیسری لہر کی شدت سے بچنے کے لئے زیادہ سے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے

Corona virus update in Abbottabad

Ayub Medical College Abbottabad

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں