ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں بتدریج کمی

اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں بتدریج کمی ہورہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نئے کرونا وائرس کے نئے رپورٹ شدہ کیسز کی تعداد 80 رہی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی، کرونا وائرس سے ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 368 ہے۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 80 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 27 ہزار 669 ہوگئی۔

ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 93 ہزار 933 ہوچکی ہے۔
ملک میں اب تک 13 کروڑ 40 لاکھ 53 ہزار 614 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 12 کروڑ 10 لاکھ 45 ہزار 166 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔

Corona virus updates

COVID-19

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں