کورونا کی وباء میں فرنٹ لائن ورکرز کی خدمات لائق تحسین: کمشنر ہزارہ ڈویژن ریا ض خا ن محسود

کمشنر ہزارہ ڈویژن ریا ض خا ن محسود نے کورونا وائرس کے بچاؤ کے حوالہ سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے عمل پر بھی زور دیتے ہو ئے کہا کہ حکومت کی جانب سے پہلے مرحلہ میں ہیلتھ ورکرز کو ویکسی نیشن کرنے کے تمام اقدامات پر اطمینان کا اظہارکیا اور کہا کہ کورونا کی وباء میں فرنٹ لائن ورکرز کی خدمات لائق تحسین رہی ہیں ہزارہ ڈویژن میں احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کے نتیجہ میں اس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملی ہے انتظامی سطح پر آگاہی سے بھی شہریوں میں شعور اجاگر کیا گیاہے۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں بدھ کے روز بے نظیر شہید ہسپتال ایبٹ آباد کے دورہ کے موقع پر کیا۔انہو ں نے صوبائی حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق ہیلتھ ورکرز کو کورونا سے بچاؤ کے لئے ویکسی نیشن کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ کمشنر ہزارہ ڈویژن ریاض خان محسود نے کہا کہ صوبائی حکومت کی پالیسی کے مطابق صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔حکومت نے شناختی کارڈ پر مفت علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرکے غریب اور کم آمدنی والے خاندانوں کے لئے آسانیاں پیدا کیں ہیں۔حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر عمل درآمد یقینی بنا رہے ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء اللہ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل خانزادہ بھی موجود تھے،جب کہ میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر اسرار نے کمشنر ہزارہ کو ہسپتال میں اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی۔کمشنر ہزارہ ریاض خان محسود نے کورونا وارڈ کے علاوہ ٹی بی سنٹر سمیت ہسپتال کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے طبی عملہ کو لگائی جانے والی ویکسی نیشن کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔کمشنر ہزارہ نے ایم ایس ڈاکٹر عامر اسرار کو ہسپتال میں مریضوں کو بروقت طبی سہولیات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے ڈی ایچ کیو کو اے کٹیگری میں شامل کرنے کے علاوہ جاری ترقیاتی کاموں پر ہدایات جاری کیں

Corona virus vaccine

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں