ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے کنویں میں گری گائے کو بحفاظت نکال لیا

ایبٹ آباد: ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے کنویں میں گری گائے کو بحفاظت نکال لیا
تفصیلات لے مطابق بلال ٹاؤن کے قریب گائے کنویں میں جاگری۔
کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔
ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے گائے کو بحفاظت ریسکیو کیا۔
ریسکیو ٹیم نے ڈیڑھ گھنٹے کی انتھک محنت کے بعد گائے کو باحفاظت ریسکیو کیا۔

ریسکیو1122 کے جوان انسانوں کے ساتھ ساتھ بے زبان جانوروں کو بھی بلا تفریق خدمات فراہم کررہے ہیں۔
گائے کے مالک نے ریسکیو اہلکاروں کا گائے کو باحفاظت ریسکیو کرنے پر شکریہ ادا کیا

Cow recue in Abbottabad

Rescue 1122 Abbottabad

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں