ہزارہ ڈویژن باالخصوص ایبٹ آباد سی پیک کی وجہ سے اہمیت کا حامل ہے.: ڈپٹی کمشنر

ایبٹ آباد: ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے کہا ہے کہ ہزارہ ڈویژن باالخصوص ایبٹ آباد سی پیک کی وجہ سے اہمیت کا حامل ہے ،نسلوں کی بقا کے لئے شہر کا امن ناگزیر ہے،محرم الحرام میں اشتعال انگیزی سے امن کو خطرات لاحق ہوتے ہیں،علماء کرام ،تاجران،میڈیا کا امن امان برقرار رکھنے میں کرداراہمیت کا حامل ہے ،ضلع میں کورونا کی شرح 10فیصد سے بڑھ چکی ہے ،گھر گھر ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے ،محرم الحرام مجالس میں کرونا ایس او پیز کی پابندی کرنے کی ضرورت ہے ،تاکہ بڑھتی ہوئی شرح کو قابو میں رکھ سکیں ،ایبٹ آباد میں 5 لاکھ آبادی تک ویکسی نیشن کے ہدف میں تین لاکھ سے زاہد افراد کو ویکسی نیشن کی ڈوز لگ چکی ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں جامع مسجد عثمان بن عفان گھاس منڈی میں امن کمیٹی کے اراکین مختلف مکاتب کے علماء کرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہور بابر آفریدی ،مفتی جعفر طیار مقبول اعوان نے بھی خطاب کیا ،اجلاس میں جمعیت علما اسلام ضلع کے امیر مولانا انیس الرحمن ،مولانا غلام مجتبی ،مولانا الطاف الرحمن ،اہلسنت کے پیر سید کمال حسین شاہ ،جمعیت اہل حدیث کے مولانا سرفراز فاروقی ، آل ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر سردار شاہ نواز ،آل ٹریڈرز فیڈریشن علی اصغر خان گروپ کے صدر ثاقب خان ،ایوان تجارت کے صدر نعیم اعوان کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظہور بابر آفریدی کا کہنا تھا ایبٹ آباد ہمیشہ امن کا گہوارہ رہا ہے،کسی بھی مذہبی تقریبات میں کوئی بدامنی نہیں ہوئی ہے ،محرم الحرام کی مجالس ہو رہی ہیں ،جلوس کے روٹ میں سپیکر ایکٹ کا جو طریقہ کار طے ہے وہ دوسرے کسی شہرکیلئے مثال ہے ،شہر کے امن اور خوشحالی کے لئے تمام مکاتب فکر کا مشترکہ کردار لائق تحسین ہے ،انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد کے لوگ اہل فکر اور دانش والے ہیں جن کا محرم الحرام میں مثالی تعاون حاصل ہوتا ہے،انہوں نے کہا شہر سب کا ہے ،امن ہوگا تو سب پرامن رہیں گے جس سے ایبٹ آباد کی نیک نامی ہوگی،شہر کے امن کے حوالہ سے علماء کرام ،ٹریڈرز یونین اور میڈیا کا اہم کردار رہا ہے ،قبل ازیں خطیب جامع مسجد عثمان بن عفان گھاس منڈی مفتی جعفر طیار مقبول اعوان کا کہنا تھا محرم الحرام کی مجالس میں صحابہ کرام کی گستاخی قابل قبول نہیں ہے ،امن کے لئے تمام مسالک کا مشترکہ کردار ناگزیر ہے ،انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو یقین دلایا کہ علماء کرام اور تاجران محرم الحرام میں انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں گ

DC Abbottabad CPEC

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں