ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کا جنرل بس سٹینڈ اور منڈیاں سپلائی کا دورہ

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کا جنرل بس سٹینڈ اور منڈیاں سپلائی کا دورہ
عمل درآمد کے جائزہ SOPs لاک ڈاون میں نرمی کے بعد

حکومتی احکامات کے مطابق کورونا سے بچاو کے لیے ضلعی انتظامیہ ہمہ وقت مصروف ہے۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمدمغیث ثناءاللہ نے پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے SOPs پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیےجنرل بس سٹینڈ اور منڈیاں، سپلائی کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈررائیور حضرات اورمسافروں کو SOPs پر عمل کرنے سے متعلق ہدایات جاری کیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ٹی ایم او ایبٹ آباد سید وقاص شاہ کو ہدایات جاری کیں کہ کورونا سے بچاو کے لیے حفاظتی تدابیر اور ماسک کے استعمال پر پوری طرح عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ مسافروں کو سفر کے دوران کورونا کے خدشات سے محفوظ رکھا جا سکے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ڈاکٹر مجتبی بھروانہ، اسسٹنٹ کمشنرز انڈر ٹریننگ ثقلین سلیم، تانیہ رشید اور ٹی او آڑ ٹی ایم اے مظہرمظفر بھی ان کے ہمراہ موجود رہے۔

Deputy Commissioner Abbottabad Mughees Sanaullah alongwith AC Dr. Mujtaba Burwana visited the general Bus Stand to check the SOPs to control the spread of coronavirus

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں