ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کا سمال انڈسٹریز کا دورہ حفاظتی اقدامات کا جائزہ

ایبٹ آباد: ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کا سمال انڈسٹریز کا دورہ،ماربل فیکٹریز میں کام کرنے والے مزدوروں کی صحت اور کورونا وائرس سے بچاو کیلئے اٹھائے جانے وا لے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنا اللہ نے سمال انڈسٹریز منڈیاں میں قائم مختلف ماربل فیکٹریز کا دورہ کیا اور فیکٹریز مالکان کو صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق ہدایات جاری کیں،اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مالکان مزدوروں کی صحت کے پیش نظر انہیں کورونا سے بچاوکیلئے ماسک،سینیٹائزر اور سماجی فاصلے کے طریقہ کار پر پوری طرح سے عمل کریں،محمد مغیث ثنا اللہ نے فوارہ چوک میں پل کے تعمیراتی کام کا معائنہ بھی کیاانھوں نے کنٹریکٹر کو پل کی فوری تعمیر مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے،ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے عوامی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے سبری اور فروٹ منڈی کا بھی دورہ کیا جہان انھوں نے مختلف اشیاء کے نرخ پوچھے اور متعلقہ افسران کو مقرر کردہ نرخوں پر کہڑی نظر رکھنے کی ہدایت بھی کی، اس مواقع پر اسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ڈاکٹر مجتبی بھروانہ اور صدر سما ل انڈسٹریزافتخار احمد بھی ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں