ڈی پی او ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی کا ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت کے ہمراہ تحصیل حویلیاں کے مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ

ڈی پی او ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی کا ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت کے ہمراہ تحصیل حویلیاں کے مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ ، سکیورٹی سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا ، اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں ، ڈی ایس پی حویلیاں بھی ہمراہ موجود تھے
تفصیلات کے مطابق آمدہ بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے دوران صاف شفاف اور پر امن الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ڈی پی او ایبٹ آباد اور ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تحصیل حویلیاں کے حساس اور حساس ترین قرار دہے گئے مختلف پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا اور پولنگ ڈے کے حوالے سے سکیورٹی سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ عملے کو ضروری ہدایات دیں ۔

DC and DPO visited polling station

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں