ڈپٹی کمشنر بٹگرام عبد الحمید خان کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر آلائی اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا بازار اور مختلف دینی مدارس کا دورہ

ڈپٹی کمشنر بٹگرام عبد الحمید خان کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر آلائی نور محمد آفریدی نے بنہ بازار کا دورہ کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر آلائی نے بازار میں اشیائے خوردنوش کے معیار اور قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
معائنہ کے دوران انہوں نے سبزی، کریانہ، نانبائیوں،مرغ فروشان، قصابان، ہوٹل اور دیگر دکانوں پر اشیاء خوردنوش کی قیمتیں معلوم کرنے کے بعد متعدد دکانداروں کو تنبیہہ کی اور ان کو ہدایت کی کہ تمام اشیاء سرکاری نرخنامہ کیمطابق فروخت کیا جائے، صفائی وستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے اور سرکاری نرخ سے زیادہ وصولی سے گریز کیا جائے۔
اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ کورونا کی دوسری اور شدید خطرناک لہر کے پیشِ نظر ماسک کا استعمال لازمی کریں بصورتِ دیگر بھاری جرمانے اور سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔بعد میں اے سی نے ویگن اڈا بنہ کا دورہ کیا اور مسافروں، ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی کہ کو رونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔
اسی طرح ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر – II بٹگرام سردار فیاض احمد نے بگی تھاکوٹ میں مختلف دینی مدارس کا دورہ کیا مدارس کے منتظمین سے حکومت خیبر پختونخواہ کی جانب سے کورونا وباء کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیزکے حوالے سے بات چیت کی۔ بعدازاں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام نے تھاکوٹ بازار کا بازار کا دورہ بھی کیا دوران چیکنگ مختلف ہوٹلز، نان شاپ، جنرل سٹورز،بیکریز، سبزی و فروٹ فروشوں کے نرخنامہ اور دیگر ضروری اشیاء خوردونوشی کے ایکسپائری، معیار،اور قیمتیں چیک کی اور خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے بھی عائد کیے اور اس کے ساتھ ساتھ دوکانداروں اورعوام کو ہدایات کہ حکومت خیبر پختونخواہ کی جانب سے جاری کردہ کورو نا ایس او پیزپر عمل کو یقینی بنائیں۔آپکی صحت و تندرستی ہماری اولین ترجیح ہے. بلا ضرورت بازار نہ آئے، ماسک استعما ل کریں، اپنے ہاتھوں کو وقفے وقفے سے 20 سیکنڈز تک اچھی طرح دھوئیں اور سماجی فاصلہ رکھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں