ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی زیر صدارت ترنوائی میں کھلی کچہری کا انعقاد

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی زیر صدارت ترنوائی میں کھلی کچہری کا انعقاد
تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد
اہلیان علاقہ کی جانب سے موصول شکایات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
سڑک کی بہتری کے لیے سی اینڈ ڈبلیو سے رپورٹ طلب کی جائے گی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
مائننگ کے حوالے سے ضلعی سطح پر معاملے کے حل اور ڈویژنل ہیڈ کواٹر کے زریعے صوبائی حکومت کو تجاویز پیش کی جائیں گی۔
بی ایچ کو کے قیام کے لیے محکمہ ہیلتھ سے سفارشات طلب کی جائیں گی۔
ترنوائی میں منعقدہ کھلی کچری میں اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو آگاہ کیا ۔ کھلی کچہری میں سامنے آنے والے مسائل میں مائننگ کی وجہ سے روڈ کی بری صورتحال، جنگلات کی کٹائی، لیز مالکان کی شکایات، بجلی کی بندش، بی ایچ یو کے قیام، زراعت کے شعبے میں ترقی اور ٹریننگ، سکولوں میں اساتذہ کی کمی، کھیلوں کے گراونڈ کی فراہمی، پینے کے صاف پانی کے مسائل، ترقیاتی سکیموں کی عدم تکمیل،وائلڈ لائف کی وجہ سے لوگوں کا نقصان، سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مختلف امور سے متعلق لوگوں نے شکایات پیش کیں جن پر موقع پر ہدایات جاری کی گئیں۔
کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر امین الحسن، اور تمام محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔

DC Open courts in Tarnavi Abbottabad

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں