ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء اللہ نے ریو نیو در بار میں ایبٹ آباد کے عوا م کے مسائل اور ریو نیو اور دیگر امور سے متعلق مسا ئل سنے

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء اللہ نے کہا کہ ریو نیو در بار منعقد کر نے کا مقصدضلع ایبٹ آباد کے عوا م کے ریو نیو اور دیگر امور سے متعلق مسا ئل سنے جا ئیں اور ان کو موقع پر حل کیا جا ئے۔اس موقع پر انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ریونیو دربار کامقصد لوگوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنا ہے اس مقصد کے حصول کے لیے ہرتحصیل میں ماہانہ ایک ریونیو دربار کا انعقاد کیا جائیگا تا کہ ایبٹ آباد آنے کے بجائے ہر تحصیل کے اندر ہی ایک ہی چھت کے نیچے لوگوں کو رجسٹری، فردات کے حصول، انتقالات اورریونیو سے متعلق معاملات کے حل کے لیے سہولیات فراہم کی جائیں۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے پیر کے روز پرانی تحصیل بلڈنگ ایبٹ آباد میں منعقد ریو نیو در با ر کے موقع پر آئے ہو ئے شہریو ں سے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد شہاب محمد خان، اسسٹنٹ کمشنرریونیو سید آصف اقبال، تحصیلدارایبٹ آباد، لورہ، لوئر تناول،نائب تحصیلدار ایبٹ آباد اور دیگر تمام ریونیو سٹاف بھی موجود رتھے۔ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنا ء اللہ نے ریونیو سے متعلق لوگوں کے مسائل سنے اور ان مسا ئل کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے اور شہریو ں کے مسائل کے حل کو یقینی بنایا گیا۔ریو نیو در با ر میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی اور اپنے انتقالات، رجسٹری، ڈومیسائل، کاغذات کی درستگی، فردات وغیرہ کا حصول ممکن بنایا۔آخر میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مستقبل میں بھی باقاعدگی سے ریونیو دربار کے انعقاد کو یقینی بنائے گی تا کہ کورونا کے باعث دفاتر کی بندش اور لوگوں کے مسائل اور ریونیو کے معامات کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائیگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں