ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کا گلیات کا دورہ، سیاحت کے حوالے سےSOPs پر عمل درآمد کا جائزہ


سیاحت کی بندش پر پابندی ختم ہونے کے بعد گلیات میں سیاحوں کی آمد کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمدمغیث ثناءاللہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر خان آفریدی اور ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی رضا علی حبیب کے ہمراہ گلیات کا دورہ کیا۔ انہوں نے SOPs پر عمل درآمد کا جائزہ لیا اور سیاحوں اور دکانداروں میں ماسک اور کورونا سے متعلق معوماتی کتابچے تقسیم کیے۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے دکانداروں اور خصوصا ہوٹل مالکان پر زور دیا کہ حکومت کی جانب سےسیاحت پر پابندی کا خاتمہ صرف SOPs پر عمل درآمد سے منسلک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا سے بچاو کے لیے حفاظتی SOPs پر عمل درآمد کے لیے دکانداروں، ہوٹل مالکان اور سیاحوں کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائیں، ماسک ضرور پہنیں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں تا کہ دکاندار اور گلیات آنے والے سیاح کورونا سے محفوظ رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں