حکومت کی جانب سے لاک ڈاون میں نرمی کے بعد ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کا مختلف مارکیٹس کا دورہ

حکومت کی جانب سے لاک ڈاون میں نرمی کے بعد ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کا مختلف مارکیٹس کا دورہ محمد مغیث ثنا؍اللہ نے حکومتی احکات پرعمل درآمد کاجائزہ لیتےہوئے منڈیاں، سپلائی میں مختلف مارکیٹس کا دورہ کیا اور لاک ڈاون میں نرمی کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو نوٹیفکیشن کے مطابق کاروبار جاری رکھنے اور کورونا سے بچاو کے لیے حفاظتی تدابیر پرپوری طرح عمل درآمد یقینی بنانے سے متعلق ہدایات جاری کیں مختلف تاجر رہنماوں سے ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ حکومتی احکامات کے مطابق وقت کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنا یا جائے اور ضلعی انتظامیہ کے افسران سے مکمل تعاوں کیا جائے، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ڈاکٹر مجتبی بھروانہ بھی اس دورے میں ان کے ہمراہ موجود تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں