ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کا یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن ویئر ہاوس ایبٹ آباد کا دورہ

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کا یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن ویئر ہاوس ایبٹ آباد کا دورہ
ضلعی انتظامیہ عام آدمی تک رمضان پیکج کی فراہمی میں یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ کی ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ڈپٹی کمشنر
ایبٹ آباد( ) حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو سستے نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے یوٹیلٹی سٹورز کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی تا کہ شہری با آسانی چیزوں خرید سکیں۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناءاللہ نے یوٹیلٹی سٹورز ویئر ہاوس ایبٹ آباد کا دورہ کیا جہاں ریجنل مینجر یوٹیلٹی سٹورز سیدہ برگ حنا نے انہیں سٹاک اور مختلف پوائنٹس تک فراہمی کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی۔ رمضان پیکج کا آغاز 10 اپریل سے کیا جا رہا ہے جس کے تحت یوٹیلٹی سٹورز، حکومت کی جانب سے انصاف سستا بازار اور یوٹیلٹی وینز کے زریعے کم نرخوں پر شہریوں کو اشیاء خوردونوش میسر آ
سکیں گی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف محمد عابد بھی انکے ہمراہ موجود رہے

DC visited utility store ware house

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں