مرحوم ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب اصولی سیاست کے ساتھ ساتھ دیانت، صداقت اور شرافت کے علمبردار تھے: مشتاق احمد غنی

ایبٹ آباد: اسپیکر صوبائی اسمبلی کے پی مشتاق احمد غنی نےکہا کہ مرحوم ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب اصولی سیاست کے ساتھ ساتھ دیانت، صداقت اور شرافت کے علمبردار تھے انہوں نے قومی سیاست میں بےباقی ،صاف گواہی اور سچائی کو پروان چڑھایا جو کہ ایک سیاستدان کیلئے انتہائی مشکل کام ہوتا ہے حکومتی عہدے حاصل کرنا کوئی بڑی بات نہیں ہوتی مگر سیاست میں دیانتداری، ایمانداری اور سچائی انتہائی اختیار کرنا انتہائی مشکل اور ناممکن امر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز مرحوم سردار محمد یعقوب کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا تعزیتی ریفرنس میں ایم پی اے کے پی نذیر عباسی، سابق صوبائی وزیر سردار محمد ادریس، پی ٹی آئی کے ریجنل صدر و سابق امیدوار قومی اسمبلی علی اصغر خان، سابق ضلعی ناظم سردار سعید انور کے علاوہ پی ٹی آئی کے عہدیدارن، سابق ضلعی و تحصیل وولج کونسلرز اور عمائدین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پرمرحوم ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب کے صاحبزادے سابق ضلع ناظم سردار کرنل ریٹائرڈ شبیر کوان کا سیاسی جانشین نامزد کیا گیا اور اس سلسلے میں ان کی دستار بندی کی گئی اسپیکر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخواہ مشتاق احمد غنی ، ایم پی اے نذیر عباسی علی اصغر خان نے دستار بندی کی ریفرنس سے پی ٹی آئی کے عہدیدارن کے علاوہ عمائدین علاقہ سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے مرحوم کی سیاسی وسماجی خدمات کو سرہاتے ہوئے شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی سیاست کو شرافت ،دیانت اور سچائی کی سیاست قرار دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں