ایبٹ اآباد دھمتوڑ بائی پاس کے اطراف باڑ کی تنصیب کا کام جاری

ایبٹ اآباد: دھمتوڑ بائی پاس کے اطراف باڑ کی تنصیب کا کام جاری
دھمتوڑ بائی پاس پر شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور ایبٹ آباد آنے والے سیاحوں کو محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم باڑ لگانے کے کام کی نگرانی کر رہے ہیں ۔
دورے کے دوران ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر -1 علی شیر، نمائندہ ایف ڈبلیو او اور ریونیو سٹاف بھی موقع پر موجود رہے اور باڑ لگانے کے کام کی نگرانی انجام دی۔ دھمتوڑ بائی پاس کے اطراف باڑ لگانے کے کام میں کسی بھی قسم کی مداخلت کے حوالے سے دفعہ ایک سو چوالیس سی آر پی سی نافذ العمل ہے جس کی خلاف ورزی پر کاروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ اہلیان علاقہ سے گزارش ہے کہ دھمتوڑ بائی پاس پر سفر کو محفوظ بنانے کے لیے جاری باڑ لگانے کے کام میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

Dhamtour Bypass Road Abbottabad

#Abbottabad

#DhamtourBypass

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں