معاشرے میں امن اور ترقی کے لئےہمیشہ مل کر کام کرنے کو ترجیح دی: انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن

انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن نے کہا ہے کہ معاشرے میں امن اور ترقی کے لئےہمیشہ مل کر کام کرنے کو ترجیح دی ہے، اسلام آباد میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے،ہزارہ میں بچوں سےجنسی تشدد کے 62 کیسز ہوئے اور 120 میں سے 118 ملزمان پکڑے بھی گئے مگراس کو روکنے اور قابو پانے کےلئے ملزمان کی گرفتاری کے علاوہ آگاہی مہم میڈیا سے مل کر چلائی جو کامیاب رہی ہے،ہزارہ میں مسائل کے حل کے لئے وسائل سے ہٹ کے تمام شعبوں سے وابستہ افراد کا تعاون حاصل رہا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد پریس کلب میں ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں کمشنر ہزارہ ریاض خان محسود،صدر ایبٹ آباد پریس کلب محمد عامر شہزاد جدون نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد مغیث ثناءاللہ اے سی آر اسد لودھی،ڈی آر سی کے ذمہ داران جنرل ر ایاز سلیم رانا،ملک نعیم اعوان ڈسٹرکٹ خطیب مفتی عبدالواجد، سابق ایم پی اے آمنہ سردار،ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدرسردار عبدالرؤف، صدر ڈسٹرکٹ بار جہانگیر الہی ایڈووکیٹ ،سابق تحصیل ناظم اسحاق زکریا،سابق تحصیل نائب ناظم سردار شجاع ،سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی صابر خان تنولی ایڈووکیٹ،سابق ممبر ضلع کونسل ندیم مغل ،صدر ہزارہ ہومیوپیتھک ایسوسی ایشن ڈاکٹر مسعود اختر تنولی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد یاسر خان آفریدی، ڈی پی اوتورغرقمر حیات خان، ڈی پی او کوہستان عارف جاویدڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل خانزادہ،پیرا میڈیکس ایسوسی ایشن کے معروف خان،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر ملک تنویر ،ایس پی ایلیٹ فورس ہزارہ آصف گوہر، ایس پی ہیڈ کواٹر ملک اعجاز گوگا،ایس پی ٹریفک طارق خان ،سرکل ڈی ایس پیز،چیف کنزرویٹر فارسٹ اظہر علی خان ، صدر انجمن اتحاد شہریاں ملک سجاد،چیئرمین یتیم خانہ ملک ساجد اعوان ،آل ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر سردار شاہنواز ،جنرل سیکرٹری سجاد خان ،علی اصغر خان آل ٹریڈرز کے صدر ثاقب خان جدون،شبیر قریشی ،سردار شیر دل ،حاجی ممتاز خان، فرمان شاہ ، امتیاز خان و دیگر تاجر رہنما،ملک وسیم ایڈووکیٹ ،سردار زوق,پیپلز پارٹی کے سرفراز خان ،فواد علی ، سردار عمر شیر خان ، عمر اصغر خان فاونڈیشن کے نمائندوں،اہلسنت والجماعت کے ایاز خان، ایکسیئن سی اینڈ ڈبلیو حاکم شاہ ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر وسیم فضل ، ڈسٹرکٹ زکوة کمیٹی کے چیئرمین طارق محمود ٹی ایم اے اور ڈسٹرکٹ کونسل،واسا کے ذمہ داران ودیگر بھی موجود تھے،کمشنر ہزارہ ڈویژن ریاض خان محسود کا کہنا تھا کہ قاضی جمیل الرحمن کی بطور آئی جی اسلام آباد تعیناتی ہزارہ کے لئے اعزاز ہے انہوں نے بطور ڈی آئی جی ہزارہ جرائم کو ختم کرنے میں بہترین ٹیم کے ساتھ اقدامات اٹھائے ہیں،ان کے ساتھ مختصر وقت میں بہترین کام ٹیم ورک کی صورت میں ممکن ہوا، اور یہ انکا خاصہ ہے کہ بہترین ٹیم پلئیر ہیں تقریب میں صدر ایبٹ آباد پریس کلب محمد عامر شہزاد جدون جنرل سیکرٹری راجہ محمد ہارون نے ہزارہ میں بطور ڈی آئی جی قاضی جمیل الرحمن کی کارکردگی کو سراہا اور جرائم کی بیخ کنی میں انقلابی اقدامات کو جاری رکھنے کی تجاویز دی

تقریب کے اختتام پر ایبٹ آباد پریس کلب ،ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹسٓ ،الیکڑانک میڈیا اسوسی ایشن کے صدر طاہر شاہ اور دیگر نے آئ جی پی اسلام آباد کو سیوینئیر پیش کئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں