ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز کا ایبٹ آباد کے پولیس افسران و جوانوں میں توصیفی اسناد و نقد انعامات تقسیم

ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز کا ایبٹ آباد کے پولیس افسران و جوانوں میں توصیفی اسناد و نقد انعامات تقسیم
مستقبل میں بھی فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دیں تاکہ محکمہ کیلئے عزت افزائی کا باعث بنیں، میرویس نیاز
ایبٹ آباد (ہندکو ٹی وی ) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن میرویس نیاز نے عید الفطر اور لاک ڈاؤن کے دوران اپنے فرائض منصبی کی احسن طریقے سے سرانجام دینے پر ضلع ایبٹ آباد کے پولیس افسران اور جوانوں کو توصیفی اسناد اور نقد انعام سے نوازا۔ توصیفی اسناد حاصل کرنیوالوں میں ایس ڈی پی او گلیات جمیل الرحمن، ایس ڈی پی او کینٹ راجہ محبوب، ڈی ایس پی ٹریفک وارڈن سید فاروق شاہ، ایس ڈی پی او میریپور محمد صابر خان، ایس ایچ او حویلیاں انسپکٹر نذیر خان، انسپکٹر ٹریفک وارڈن وسیم خان، ایس ایچ او ڈونگاگلی علی خان جدون، ایس ایچ او بگنوتر فاروق خان، ایس ایچ او مانگل شہزاد خان، انچارج چوکی نتھیاگلی اے ایس آئی محمد جاوید، انچارج ڈسٹرکٹ سیکیورٹی برانچ اے ایس آئی خان افسر، ٹی او ارشد محمود، ٹی او مصری خان، ایل ایچ سی چوکی باڑیاں عمران، ٹی ایف سی عدیل شامل ہیں۔اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ اپنے پیشہ ورانہ فرائض کو اچھے انداز سے نبھائیں تاکہ محکمہ کے اندر بھی آپ کی عزت افزائی ہو اور آپ عام عوام میں بھی اپنے محکمہ کی عزت افزائی کا باعث بنیں۔ہزارہ پولیس میں جو بھی اپنے فرائض کو خوش اسلوبی سے ادا کرے گا اس کی اسی طرح حوصلہ افزائی کی جائے گی اس لئے میں ہزارہ ریجن کے تمام پولیس افسران کو ہدایت کرتا ہوں کہ اپنے لوگوں کی بھرپور مدد کریں انہیں قانونی مدد کی فراہمی کو بروقت ممکن بنائیں اور ان کی ہر طرح سے معاونت کو بھی یقینی بنائیں تاکہ آپ اس محکمہ کے لئے عزت کا باعث بنیں

DIG Hazara Best performance certificate

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں