ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن نے BHU نواں شہر میں بچے کو پولیو کے قطر ے پلا کر پولیو مہم کا آغاز کردیا

ایبٹ آباد : ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن قاضی جمیل الرحمن نے بی ایچ یو نواں شہرایبٹ آباد کا دورہ کیاڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر پولیو مہم کا آغاز کیا، دورے کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد یاسر آفریدی، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد مغیث ثناء اللہ بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر خانزادہ نے شروع کی گئی پولیو مہم کے حوالے سے ڈی آئی جی ہزارہ کو تفصیلی آگاہ کیا۔ ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن نے پولیو مہم کی خدمات سرانجام دینے والے میل و فی میل ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس سٹاف سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیوکا خاتمہ ہمارا قومی فریضہ ہے اسکے خاتمہ کیلئے ہم سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ مستقبل میں ہمارا ملک اس مہلک بیماری سے پاک ہوسکے۔آپ لوگ خراج تحسین کے مستحق ہے جو اس مہلک بیماری کے خاتمہ کیلئے جاری جنگ میں فرنٹ لائن سولجر کا کردار ادا کررہے ہیں اور پولیس بھی آپکے شانہ بشانہ کھڑی ہے ہزارہ پولیس آپکو دوران پولیو مہم ڈیوٹی فل پروف سیکیورٹی مہیا کرگی اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس ہمہ وقت تیار ہے۔ ہم اس موقع پر شہداء پیرا میڈیکس سٹاف اور شہداء پولیس کے ان جوانوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے ماضی میں دوران پولیو مہم ڈیوٹی اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرکے جام شہادت نوش کیا۔ پولیو مہم ڈیوٹی سرانجام دینے والے پیرا میڈیکس سٹاف ساتھ ساتھ لوگوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کرنے کی تقلین بھی کریں تاکہ اس وباء کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں