ہزارہ پولیس کے 2500سے زائد اہلکار ہوم کرونٹائن سنٹروں، انٹر انٹرا ڈسٹرکٹ پوائنٹس ، احساس سنٹروں و دیگر اہم مقامات پر تعینات

ایبٹ آباد : کرونا وائرس سے بچاؤ اور حکومتی احکامات کے نفاذ کیلئے ہزارہ پولیس کے 2500سے زائد پولیس اہلکاروں کو کرونٹائن سنٹروں، ہوم کرونٹائن سنٹروں، احساس پروگرام سنٹروں ، انٹر و انٹرا ڈسٹرکٹ پوائنٹس و دیگر اہم مقامات پر تعینات کر دیا گیا۔ اس حوالے سے ڈی ائی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمٰن نے کہا کہ نفری کی شدید کمی کے باوجود اتنے پولیس اہلکاروں کو تعینات کرنے کا مقصد
حکومتی احکامات کو مکمل نافذ کروانا ہے ہزارہ پولیس آپکی اپنی پولیس ہے اور پولیس اہلکار پچھلے ڈیڑھ ماہ کے زائد عرصہ سے اپنے گھروں اور فیلمیز سے دور اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دے رہے تاکہ ہم سب اس وباء کو مزید پھیلنے سے روک کر اپنی اور اپنے پیاروں کی قیمتی جانوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے لوگ اپنے گھروں تک محدود رہے اور پولیس اور انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں۔ بلاوجہ گھروں سے باہر نہ جائے بازاروں اور دیگر امدورفت کو محدود کرے۔ پبلک لیزان کمیٹیاں اپنے کام کو اور بھی مزید بہتر بناتے ہوئے آگاہی مہم کو مزید تیز کرے انکے تعاون سے پولیس کو حکومتی احکامات کے نفاذ میں بہت مدد حاصل ہوئی ہے۔ تاجر برادری اور علماء بھی اپنے تعاون کو جاری رکھے حکومتی احکامات پر سختی سے خود بھی عمل کرے اور دوسروں کو بھی تلقین کرے تاکہ ہم سب ایک قوم بن کر اس وباء سے خود بھی بچیں اور اپنے پیاروں کی قیمتیں جانوں کی حفاظت کرسکیں۔

DIG Hazara Qazi Jameel ur Rehman deputed 2500 police officials to control coronavirus

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں