ایبٹ آباد: ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن میرویس نیا ز نے ضلع ہریپور پیس سکول اینڈ کالج میں منعقدہ مسٹر باڈی بلڈنگ چیمپین شب 2022 میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دیگر اہم شرکاء میں اکبر ایوب، یوسف ایوب، ڈی پی او ہریپورلیفٹیننٹ کمانڈر (ر)کاشف آفتاب عباسی، ڈی سی ہریپور مغیث ثنا ء اللہ کے علاوہ میڈیا و ٹی وی نمائندگان اور بڑی تعداد میں شائقین نے شرکت کی۔ اس باڈی بلڈنگ مقابلوں میں ہزارہ بھر سے نوجوان باڈی بلڈر نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی ہزارہ ریجن نے اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے میدان ہوں یا اس طرح کے جسمانی ورزش کے مقابلے نوجوانوں کو دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہو تی ہے کیونکہ جسمانی ورزش او راس طرح کی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے نوجوان غیر قانونی سرگرمیوں سے بھی دور رہ سکتے ہیں، اسی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے ہماری نوجوان نسل زہنی طور پر بھی مضبوط ہوتی ہے۔ او ر اس طرح کے ایونٹس اس لئے بھی ضروری ہیں کیونکہ اس طرح کے ایونٹ سے دیکھنے والے دیگر لوگوں میں بھی شوق پیدا ہوتا کہ اور وہ بھی اس طرح کی سرگرمیوں میں حصہ لیں اور اپنے علاقہ کا نام روشن کریں۔ انہوں نے جیتنے والے امیداوارں کو مبارکباد بھی دیتے ہوئے کہا کہ تمام جیتنے والے امیدواروں نے محنت کی اور وہ اس مقام پر پہنچے جو آج رنر اپ رہے وہ بھی ہمت ہرگز نہ ہاریں بلکہ اگلی دفعہ مزید محنت اورجذبہ کے ساتھ مقابلے میں حصہ لیں تاکہ کامیابی حاصل ہو سکے۔آخر میں ہزارہ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ڈی آئی جی ہزارہ، ڈی پی او ہریپور اور ڈی سی ہریپور کو ادارے کی جانب سے شیلڈ بھی پیش کیں
DIG Hazara sports Haripur