ڈپٹی انسپکٹر جنر ل آف پولیس ہزارہ ریجن قاضی جمیل الرحمن نے ضلع تور غر کا دورہ

ایبٹ آباد:ڈپٹی انسپکٹر جنر ل آف پولیس ہزارہ ریجن قاضی جمیل الرحمن نے ضلع تور غر کا دورہ کیا تورغر پولیس دستے نے ڈی آئی جی ہزارہ کو سلامی پیش کی ڈی آئی جی ہزارہ نے یادگار شہداء پولیس تورغر پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی بعد ازاں ڈی آئی جی ہزارہ نے پولیس دربار کی صدارت کی ضلع تورغر کے پولیس افسران و جوانوں کے پیشہ ورانہ مسائل سنے گئے اورضلعی سطح کے مسائل پر ان کے حل کے لئے ڈی پی او ضلع تورغر قمر حیات خان کو ان مسائل اور تجاویز پر غور کر کے ان کوحل کرنے کی ہدایات دیں اورریجن سطح کے مسائل کے حل کے لئے ڈی آئی جی ہزارہ نے ان پر غور کر کے ان کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ڈی آئی جی ہزارہ نے پولیس دربارمیں پولیس افسران و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع تورغر کی پولیس اپنے فرائض اچھے طریقے سے ادا کر رہی ہے ضلع تورغر سے پولیس کے متعلق شکایات بھی بہت کم موصول ہوئی ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی ضلع تورغر کے جوان پیش پیش رہے ہیں متعدد بہادر پولیس جوانوں نے ہمت سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت بھی نوش کیاضلع تورغر کے شہداء پر فخر ہے،ڈی آئی جی ہزارہ نے مزید کہا کہ آپ لوگ ایک بہادر فورس کا حصہ ہیں اور امید ہے کہ آپ آئندہ بھی اسی طرح اپنے فرائض منصبی بہادری، ایمانداری اور دیانتداری سے ادا کرتے ہوئے عام عوام کی خدمت میں سرشار رہیں گئے۔اس کے بعد ڈی آئی جی ہزارہ نے معززین علاقہ اور ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل) (DRCکے عہدیداران اور ممبران سے ملاقات کی اس موقع پر علاقہ کے عوام نے ڈی آئی جی ہزارہ کو چند گزارشات و تجاویز پیش کی اور مشران علاقہ نے ڈی آئی جی ہزارہ کو ضلع تورغر آمد پر خوش آمدید کہا کہ انکا شکریہ ادا کیا کہ وہ ان سے ملاقات کیلئے انکے پاس گئے۔ ڈی آئی جی نے عمائدین و مشران علاقہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی ہے کہ آپ لوگوں نے پولیس کیخلاف شکایات کے بجائی پولیس میں مزید بہتری لانے اور پولیس کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تجاویز دی ہیں اور میں ان پر عملدرآمد کرنے کی بھرپور کوشش کروں لوگوں کے پولیس کے متعلق مسائل کو ہر صور ت حل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ ضلع تورغر میں جرائم کی شرح بہت کم ہے، منشیات فروشی بھی نہ ہونے کے برابرہے اور یہاں کے لو گ پر امن ہیں آپ لوگوں نے جس طرح ماضی میں دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں اپنی پولیس کا ساتھ دیا ہے وہ قابل تحسین ہے آئندہ بھی اپنے اس ساتھ کو بحال رکھے یہ پولیس آپکی اپنی پولیس ہے اور اپنی جان و مال کے تحفظ کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے مزید کہا کہ پولیس سسٹم میں بہتری لائی جا رہی ہے اورضلع تورغر کے عوام کے پولیس کے متعلق جتنے مسائل ہیں ان کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور جو صوبائی سطح کے مسائل ہیں ان کیلئے بھی میں اعلی سطح پربات چیت کروں۔ ڈی پی او تورغر قمر حیات خان نے ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن کو ضلع تورغر پولیس کی کارکردگی اور دیگر درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ پیش کی اور انکا شکریہ ادا کیا کہ وہ تورغر پولیس اہلکاروں کے مسائل سنے کیلئے تورغر تشریف لائیں انہوں نے تورغر پولیس کی جانب سے پولیس شیلڈ بھی پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں