ڈی آئی جی ہزارہ کا دورہ کولئی پالس کوہستان، کھلی کچہری سے خطاب، ڈرائیونگ لائسینس برانچ کا افتتاح

ایبٹ آباد : ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن قاضی جمیل الرحمن کا ضلع کولئی پالس کوہستان کا دورہ، دورے کے دوران ڈی آئی جی ہزارہ کولئی پالس کوہستان کے تاجر برداری، علماء کرام، ڈی آر سی کے عہدیداران و ممبران، صحافی برداری اورعلاقہ کے مشران سے کھلی کچہری کی اور ڈرائیونگ لائسینس برانچ کا افتتاح بھی کیا۔ بعد ازاں ڈی آئی جی ہزارہ نے یادگار شہداء پولیس پر حاضری دی شہداء پولیس کے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی، مجرمان اشتہاری کو گرفتار کرنے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پولیس افسران اور جوانوں میں تعریفی سرٹیفکیٹ و نقد انعام بھی تقسیم کیے۔ عوامی میٹنگ میں معززین علاقہ نے پولیس کے حوالے سے ڈی آئی جی ہزارہ کو اپنے مسائل اور تجاویز سے آگاہ کیا، ڈی آئی جی ہزارہ نے عوامی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں کولئی پالس کوہستان کی عوام کا مشکور ہوں کہ آپ نے اس میٹنگ میں شرکت کی اورپویس میں بہتری لانے کیلئے تجاویز پیش کی ہے، کولئی پالس پولیس کی نفری کی منظوری کیلئے اعلی افسران اور صوبائی حکومت سے خط و کتابت چل رہی ہے اور بہت جلد آپ کے علاقے کے نوجوانوں کو میرٹ پر آپ کی ضلعی پولیس میں بھرتی کیا جائے گا یہ ضلع، تھانہ اور یہ پولیس آپکی اپنی پولیس ہے علاقہ میں جرائم کے خاتمہ اور قیام امن کیلئے اپنی پولیس کا ساتھ دیں یہ بات خوش آئند ہے کہ پولیس میٹنگ اور پولیس کے دیگر پروگرامات میں علاقہ کے علماء، معززین اور عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار لوگ شرکت کررہے ہیں اور اپنی پولیس کا بھرپور ساتھ دیں رہے ہیں، ہزارہ پولیس کی بھی یہ ہی اولین ترجیح ہے کہ لوگوں کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہوں انکو مفت اور جلد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ ہزارہ پولیس کی جانب سے بچوں کے تحفظ کیلئے شروع کی گئی ”محفوظ بچے۔روشن مستقبل“ اور منشیات کے خاتمہ کیلئے ”ڈرگ فری ہزارہ“ کی مہم میں اپنا مثبت کردار ادا کریں تاکہ ہم اپنے بچوں کو ایک ذہنی و جسمانی ماحول فراہم کرنے کیساتھ ساتھ منشیات سے پاک معاشرہ بھی فراہم کریں۔علماء، تاجر برداری، صحافی برداری اور معززین علاقہ پولیس کیساتھ تعاون کریں اور تاکہ منشیات کو جڑ سے ختم کیا جاسکے۔ ڈی آر سی کی کارکردگی بھی بہت بہتر ہے میں ڈی آر سی کے عہدیداران و ممبران کو عوامی خدمت پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ڈی آر سی عہدیدارن و ممبران لوگوں کے مسائل حل کرنے اور لوگوں کو مفت انصاف کی فراہمی کو اسی طرح جاری رکھیں تاکہ لوگوں کے مسائل کو کم سے کم کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہاڑی علاقوں میں چلنے والی گاڑیاں جو اوولوڈنگ اوران فٹ ہیں انکے خلاف پولیس اپنی کارروائیاں جاری رکھے کیونکہ انسانی قیمتی جانوں سے کسی کوکھیلنے کی اجازت ہرگز نہیں ہے۔ کولئی پالس کوہستان کی عوام کو پولیس ڈرائیونگ لائسینس کے حصول کیلئے ڈرائیونگ لائسینس برانچ کا افتتاح کردیا گیا ہے کولئی پالس کوہستان کے عوام کو اب پولیس ڈرائیونگ لائسینس کے حصول کیلئے دوسرے اضلاع میں نہیں جانا پڑے گا لیکن پولیس ڈرائیونگ لائسینس کے حصول کیلئے تمام قوائد و ضوابط کو پورا کرنا لازمی ہے اورڈرائیونگ ٹیسٹ میرٹ پر لیا جائے گا اور اہلیت کے حامل افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا جائے گ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں