ڈی آئی جی ہزارہ ، ڈی پی او ایبٹ آباد ، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد دیگر انتظامی و پولیس افسران دسویں محرم الحرام کی نسبت سے ایبٹ آباد میں نکالے جانے والے روائتی جلوس کی سکیورٹی امور کی نگرانی

ڈی آئی جی ہزارہ ، ڈی پی او ایبٹ آباد ، ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد دیگر انتظامی و پولیس افسران دسویں محرم الحرام کی نسبت سے ایبٹ آباد میں نکالے جانے والے روائتی جلوس کی سکیورٹی امور کی نگرانی کے دوران ۔
تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں دسویں محرم الحرام کا جلوس اپنے مقررہ وقت پر ڈگی محلہ سے برآمد ہوا جو اپنے روائتی راستے سبزی منڈی، مین بازار، جناح روڈ سے ہوتا ہوا واپس کچہری روڈ سے امام بارگاہ میں اختتام پزیر ہوا اس موقع پر سکیورٹی کے سخت اقدامات عمل میں لائے گئے تھے اور اس حوالے سے ایبٹ آباد پولیس کی طرف سے تھانہ کینٹ میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم بھی بنایا گیا جہاں ڈرون اور سی سی ٹی وی کیمروں کے زریعے جلوس کی براہ راست نگرانی جاری رہی، جہاں ڈی پی او ایبٹ آباد یاسر آفریدی نے ڈی آئی جی ہزارہ اور انتظامی افسران کو بریفنگ بھی دی ، ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن نے جلوس کو فراہم کی جانے والی سکیورٹی کا جائزہ لیا ڈی پی او ایبٹ آباد اور ڈی سی ایبٹ آباد کے ہمراہ جلوس کے روٹ کا معائنہ بھی کیا جبکہ ایس پی اویس شفیق جلوس سکیورٹی کے اوور آل انچارج تھے جنہوں نے اپنی قائدانہ صلاحتوں کا لوہا منواتے ہوئے ایبٹ آباد کی تاریخ کا پرامن ترین جلوس مقررہ وقت سے پہلے اپنی منزل مقصود تک پہنچایا ، ایس ایس پی ٹریفک وارڈن پولیس طارق محمود خان، ایس پی انوسٹگیشن اور دیگر پولیس افسران بھی اس موقع پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز کے شانہ بشانہ موجود رہے ۔ ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں