ایبٹ آباد ڈسٹرکٹ بار ایبٹ آباد میں محفل مشاعرہ کا انعقاد

ایبٹ آباد ڈسٹرکٹ بار ایبٹ آباد میں محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہری پور،ایبٹ آباد اور مانسہرہ کے نامور شعراء شریک ہوئے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میجر( ر)جہانگیر الہی ایڈووکیٹ ،مہمان شعراء میں سلطان سکون ، سعد اللہ سورج ،امتیاز الحق امتیاز ،امان اللہ آمان ،ڈاکٹر ضیاء رشید ،احمد حسین مجاہد،مانسہرہ کے محمد حنیف ۔آصف شاہ ،تاج الدین تاج ،افتخار عالم ،ہری پور سے پروفیسر ڈاکٹر صفیان صفی ،پروفیسر وحید قریشی ،طاہر گل بھی موجود تھے،شعراء نے اپنی شاعری سے شرکاء سے داد وصول کی ،اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار میجر (ر)جہانگیر الہی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا بار کی صد سالہ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے مختلف کھیلوں کے مقابلوں کے بعد ادبی محفل کا انعقاد بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے،انہوں نے کہا کہ ،شعراء معاشرے کے حساس شہری ہے جن کی سوچ اور فکر بیداری پیدا کرتی ہے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی شاعری نے مسلمانوں کو انگریز کی تسلط سے آزادی دلانے میں شعور پیدا کیا تھا تصوف سے بھری شاعری آج بھی مشعل راہ ہے ،میجر( ر)جہانگیر الہی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا ایبٹ آباد بار ایک تاریخی اہمیت کی حامل ہے یہاں سے نامور وکلاء نے صوبہ اور ملکی سطح پر نام کمایا ہے،عوام کو انصاف کی فراہمی میں وکلاء کا نمایاں کردار جھٹلانا ممکن نہیں ہے،وکلاء کی تحریک سے جمہوریت بحال ہوئی آئین اور قانون کی بالادستی کے لئے جدوجہد جاری رہے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں