ضلعی انتظامیہ اور حلال فوڈ کے اشتراک سے ملاوٹ اور غیر معیاری اشیاء کی چیکنگ کے لئیے باقاعدہ مہم کا آغاز

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناءاللہ کی زیر صدارت اشیائے خورد نوش میں ملاوٹ اور غیر میعاری اشیاء کی فروخت کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد
اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ اور حلال فوڈ کے اشتراک سےتواتر کے ساتھ ملاوٹ اور غیر معیاری اشیاء کی چیکنگ کی جائے گی۔ اس سلسلے میں باقاعدہ مہم کا آغاز کیا جائے گا تا کہ شہریوں کو خالص اور بہترین اشیائے خوردونوش کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ، ڈپٹی ڈائریکٹرحلال فوڈ اتھارٹی اور انچارج پی ایم آر یونے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں