ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے سکولوں کی بہتری اور مانیٹرنگ کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے بھی ڈی ای اوز اور ڈی ایم او کو ہدایات جاری کیں

ایبٹ آباد: ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا اجلاس ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ ڈی ایم او ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی عنصر محمود نے ماہ مئی 2022 کی کارکردگی اور گزشتہ سٹیرنگ کمیٹی کی کارکردگی اور منٹس پر عملدرآمد کے حوالے سے بریف کیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے محکمہ تعلیم کو سکولوں میں
سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے سٹاف کی غیر حاضری اور دیگر خلاف ورزیوں پر سخت کاروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے سکولوں کی بہتری اور مانیٹرنگ کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے بھی ڈی ای اوز اور ڈی ایم او کو ہدایات جاری کیں۔ مختلف سکولز میں عمارات کی مرمت، باونڈری وال کی مرمت وغیرہ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ای ایم اے اور محکمہ تعلیم کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے پانی کی فراہمی کے حوالے سے پی ٹی سی فنڈز اور کنڈیشنل گرانٹس کے زریعے پانی اور دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سے ایجوکیشن آفس کو ہدایت کی۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے محکمہ تعلیم اور ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کو ہدایات جاری کیں کہ ضلع بھر کے تمام سکولوں میں معیاری تعلیم کے لیے مانیٹرنگ اور عملدرامد یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور یقینی بنائیں کہ بچوں کو تعلیم کے لیے بہتر ماحول یقینی بنایا جائے۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ عباس آفریدی، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی عنصر محمود، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-1 علی شیر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-3 شرک یار خان تورو، نمائندہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فیمیل، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر، ایس ڈی او سی این ڈبلیواور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سیمت دیگر افسران نے شرکت کی۔

District Steering Committee Education Department 

#DCAbbottabad

#Abbottabad

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں