صرف معیار پر پورا اترنے والی ڈولی لفٹس کو چلنے کی اجازت دی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر ڈولی لفٹ کو محفوظ بنانے کے حوالے سے اقدامات جاری


ایبٹ آباد (ہندکو ٹی وی ) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی خصوصی ہدایات پر تحصیل میونسپل آفیسر لورہ کی جانب سے اقدامات جاری ہیں اس سلسلے میں ٹی ایم او لورہ کی زیر نگرانی تحصیل لورہ کی حدود میں تمام چئر لفٹ/ڈولی لفٹس کی فٹنس اور صورتحالی کا جائزہ لیا گیا اور کوائف اکھٹے کیے۔ تحصیل لورہ میں اس وقت 12 میں سے 09 آپریشنل حالت میں ہیں۔ تمام لفٹ ملکان کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ضرودی اقدام ت اٹھاتے ہوئے لفٹس کی فٹنس کا خیال رکھیں اور تمام تر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔
مزید یہ کہ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی جانب سےایک مراسلہ بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ابتدائی سروے کے اندر کوائف اور ضروری معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ ٹیکنیکل ٹیمز بھی تمام ڈولی لفٹس کا جائزہ لیں گی اور ایک مفصل رپورٹ مرتب کی جائے گی جس کی رو سے صرف انہی ڈولی لفٹس کو کام کرنے کی اجازت ہو گی جو معیار پر پورا اترین گی۔
ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے اپنے پیغام میں کہا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیع ہے۔ ایسی کسی بھی قسم کی ڈولی لفٹ کو کام کرنے کی اجازت نہیں گی جو کہ معیار کے پیمارے پر پورا نہیں اترتی۔ شہری اپنی قیمتی آرا سے ہمیں ضرور آگاہ کریں تا کہ ڈولی لفٹ کی سروسز کو بہتر بنانے میں مزید مدد لے

Doli lift must be safe
DC Abbottabad

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں