ڈالر کے بعد سونے کی قیمت بھی بلند ترین سطح پر

نجی ٹی وی کے مطابق سونے کی قیمت میں فی تولہ 400 روپے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد قیمت 72 ہزار 100 روپے پر پہنچ گئی ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے اضافہ دیکھنے میں آیاہے جس کے بعد قیمت 61 ہزار 814 روپے ہو گئی ہے ۔دوسری جانب ڈالر اوپن مارکیٹ میں بھی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 4 روپے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد اس کی قدر 151 روپے پر پہنچ گئی ہے 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں