منشیات فروشوں قبضہ مافیا سے علاقہ پاک کروا کر دم لوں گا لوگوں کو انصاف ہوتا عملی طور پر نظر آئے گا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد

ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی )
منشیات فروشوں قبضہ مافیا سے علاقہ پاک کروا کر دم لوں گا لوگوں کو انصاف ہوتا عملی طور پر نظر آئے گا سرکل بکوٹ ایک خوبصورت وادی ھے اسکے پرامن لوگوں کے تمام مسائل حل ہوں گے۔ضلع ایبٹ آباد کی 22لاکھ آبادی کے لئے 6ہزار پولیس فورس اور انتہائی کم وسائل کے باوجود پولیس فورس بھرپور کردار ادا کررہی ھے ۔ ظہور بابر آفریدی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد کا تھانہ بکوٹ میں کھلی عوامی کچہری سے خطاب پہلی بار ڈی پی او کی ڈی ایس پی گلیات جمیل الرحمن قریشی کے ہمراہ بکوٹ آمد پر لوگوں نے پرتپاک استقبال کیا اس موقع پر عوام علاقہ کی طرف سے (ر)ایس پی حفیظ الرحمن عباسی ڈی ایس پی سردار عبدالستار سردار الیاس عباسی طاہر آمین عباسی سردار فرید خان علی بھائی گلفراز قریشی حاجی فراز ندیم عباسی ناجد عباسی سردار عثمان عباسی شوکت ارباب حاجی نثار عباسی مہتاب انجم باسط نسیم شمس ریاض عباسی آکاش عباسی سہراب عباسی ودیگر نے مسائل بیان کئیے ۔اس موقع پر ظہور بابر آفریدی نے کہا کہ تھانہ بکوٹ کےلیئے مصالحتی کیمٹی کا فوری قیام ہوگا گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی فوڈ اتھارٹی سی این ڈیبلو جنگلات جیسےاداروں کے ساتھ مل کر جو مسائل ہیں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ اشتراک سے مسلے کا حل نکالیں گے۔ عوام علاقہ کا مطالبہ تھا کہ چوری منشیات خودساختہ مہنگائی ٹریفک کے مسائل ہیں جس پر انھوں نے کہا کہ جب اچھے لوگ تھانوں میں نہیں جائیں گے تو دوسرے آئیں عوام تعاون کریں منشیات فروشوں قبضہ مافیا کالی بھیڑوں سے نہ صرف سرکل بکوٹ بلکہ ضلع ایبٹ آباد کو پاک کرکے دم لوں گا سیاحتی مقامات پر بکوٹ تھانہ کے بورڈ اور فون نمبر آویزاں کرنے کی ہدایت تاکہ سیاحوں اور مقامی لوگوں معلوم ہوا کہ وہ کس تھانہ کی حدود میں ہیں ۔انھوں نے کہا کہ اگر کسی کو لگتا ہے کہ پولیس نے جھوٹا کیس درج کردیا ھے تو وہ تھانہ سے ہٹ کر دوسرے فورم ہیں وہاں رجوع کر لے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی ۔دیوانی مقدمات کے لیے ھم ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہیں بکوٹ میں چوری کی واردتوں پر انھوں نے کہا کہ ٹرانسفارمر چور پکڑ لئے گئے ہیں بہت جلد پورا گروہ قانون کے شکنجہ میں ہوگا ۔

DPO Abbottabad Bakote Visit

Naveed Akram Abbasi Bakote

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں