لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی اور چاند رات و عید کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کے مرتکب افراد کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ کاشف ذوالفقار

حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے لاک ڈاؤن اور عید الفطر کے موقع پر خود کو گھروں میں محدود رکھیں۔ ڈی پی او ہری پور
ہری پور: ڈی پی او ہری پور کاشف ذوالفقار کی افسران پولیس سے میٹنگ کا انعقار، میٹنگ میں ایڈیشنل ایس پی ہر ی پور محمد آیاز اور سرکل ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی۔ میٹنگ میں کورونا وباء کے مزید پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے حکومت کی جانب سےجاری کردہ ایس او پیز اور ملک پاکستان کی طرح ضلع ہری پور میں 8 سے 16 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن، عیدالفطر کے موقع پر سیکورٹی انتظامات، بین الاضلائی ٹرانسپورٹ اور سیاحتی مقامات پر پابندی کے متعلق تفصیلی بات چیت کی گئی ۔ افسران پولیس کو ہدایات دیتے ہوئے ڈی پی او ہری پور نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ضلعی انتظامیہ و دیگر اداروں کے ساتھ ممکنہ تعاون بناتے ہوئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں جائیں۔ اس حوالے عوام الناس میں آگاہی فراہم کی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف من و عن قانونی کاروائیاں عمل میں لائیں۔لاک ڈاؤن کے موقع پر حکومت کی جانب سے ضرورت زندگی کے علاوہ تمام کاروبار زندگی بند رہیں گئے۔ بین الاضلائی ٹرانسپورٹ پر پابندی کے متعلق ڈی ایس پی ٹریفک وارڈن اور انچارج ٹریفک وارڈن اڈہ مالکان کو آگاہ کریں۔ ضلع کے انٹری پوائنٹس پر عوام کی عزت و نفس کا خیال کرتے ہوئے چیکنگ کے عمل کو مزید سخت کرتے ہوئے ان سے ضروری دستاویزات چیک کرکے ان کو داخل ہونے دیں اور دیگر اضلاع کی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑی کو ہزگز داخل ہونے کی اجازت نہ دیں۔ سیاحتی مقامات کو مکمل بند کرنے کے ساتھ اردگر ہوٹل، سراؤں اور گیسٹ ہاؤسسز کو بند کرنے کےمتعلق مالکان اور منیجران کے نام تحریری نوٹس جاری کرنے کے ساتھ سیاحتی مقامات کے انٹری راستوں پر پولیس پوائنٹس کا معقول بندوبست کریں۔ عیدالفطر کے اجتماعات میں مساجد و امام بارگاہوں میں کورونا ایس او پیز کے عمل درآمد کو یقنی بنانے کے ساتھ سیکورٹی انتظامات کا معقول بندوبست کریں۔ چاند رات و عید الفطر کی خوشی ہوائی فائرنگ کرنا خلاف جرم ہے۔افسران پولیس اپنے علاقہ میں علمائ کرام اور تمام سٹیک ہولڈرز کے ذریعے سے عوام میں ہوائی فائرنگ کے نقصانات اور روک تھام کے لئے مناسب آگاہی فراہم کروائیں اور خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لاکرحوالات میں بند کریں۔
ڈی پی او ہری پور نے عوام الناس کے نام پیغام میں کہا کہ دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح ملک پاکستان میں کورونا وباء دن بدن بڑھ رہی ہے اس کے مزید پھیلاؤ کے روک تھام کے لئے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران ہری پور پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے خود کو اور دوسروں کو محفوظ رکھنے کے لئے گھروں تک محدود رہیں۔ ہوائی فائرنگ ایک جرم ہے آپ کی بندوق سے نکلی ہوئی گولی آپ کے اپنے عزیز و اقارب کو بھی لگ سکتی ہے۔ جو آپ کے لئے باعث مشکلات بن سکتی ہے۔ مزید مشکلات سے بچنے کے لئے ہوائی فائرنگ سے گریز کریں۔ آبائی گاؤں جانے سے قبل اپنے گھروں کی سیکورٹی کا کوئی معقول بندوبست کریں۔ گھروں میں قیمتی اشیائ ہرگز نہ چھوڑیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں